بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سراج الحق کے قافلے کے قریب خود کش دھماکا

ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے مطابق سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے اور حملہ آور مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں۔

جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ژوب میں  سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے اور دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا۔

اشتہار
Back to top button