بین الاقوامی
یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب
یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب ہوگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یاسمین ڈار کے خلاف کسی نے ووٹ نہیں ڈالا جس کے بعد یاسمین ڈار کو مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب کرلیا گیا۔ کونسلر اختر زمان بولٹن سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر، کونسلر راجہ محمد ایوب خان میئر آف بولٹن کونسلر اور حاجی محمد فیاض نے میئر کا حلف اٹھالیا۔ اس موقع پر یاسمین ڈار کا کہنا تھا کہ وہ مانچسٹر میں دوسروں کو بااختیار بنائیں گی۔کونسلر اختر زمان کا تعلق ضلع گجرات سے ہے اور کونسلر ایوب خان کا تعلق آزاد کشمیر ضلع کوٹلہ سے ہیں۔