بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں

 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ندا ڈار کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھیں ۔یاد رہے کہ ندا ڈار دائیں ہاتھ کی بیٹر اور دائیں ہاتھ سے آف بریک باؤلر کے طور پر کھیلتی ہیں اور اپریل 2023 میں انہیں پاکستان ویمنز کرکٹ کی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے مارچ 2023 میں ویمنز ٹیم کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ندا ڈار کے کپتان مقرر کیے جانے کی منظوری دی تھی۔

اشتہار
Back to top button