بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

علی محمد خان، ملیکہ بخاری کے بعد شیریں مزاری بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا تھاکہ پولیس نے شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کر لیا اور وہ میری والدہ کو ایک بار پھر لے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شیریں مزاری کو پنجاب پولیس نےگرفتار کیا۔ پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا۔خیال رہے کہ شیریں مزاری کو عدالتی احکامات پر آج رہا کیا گیا تھا۔قبل ازیں پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button