بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر

انعام اللہ سمنگانی کو قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا

تحریک طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیاجبکہ انعام اللہ سمنگانی کو قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ بھی مقرر کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیرملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت اعظمی کا منصب سنبھالیں گے۔

مولوی عبدالکبیر اس سے قبل نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا محمد حسن کو خرابی صحت کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ نیشنل انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی کو قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ بھی مقرر کیا ہے۔

گذشتہ اپریل میں تحریک کے سرکاری ترجمانوں اور میڈیا اہلکاروں کو کابل سے جنوبی افغانستان کے شہر قندھار منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Back to top button