بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک انصاف کی جانب سے حساس تنصیبات پر توڑ پھوڑ، علماء و مشائخ کی جانب سے مذمت

راولپنڈی اور اسلام آباد کے علماء ومشائخ نے ملک کی حساس تنصیبات کی توڑ پھوڑ پر تحریک انصاف کی مذمت کی ہے۔انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قوم پر زور دیا کہ وہ متحد ہوکر ملک دشمنوں کے خلاف ڈٹ جائے۔

اس موقع پر مولانا خلیل الرحمن نے کہا کہ بھارتی میڈیا پی ٹی آئی کے تشدد پر جشن منارہا ہے انہوں نے قومی اداروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔معروف عالم دین مولانا قاضی عبدالرشید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سیاسی جماعت کے لیبل پر شرپسند عناصر نے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا ہے۔مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ ہماراآئین اور شریعت سیاست میں تشدد کی اجازت نہیں دیتے۔

Back to top button