بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ہمارے تعلیمی ادارے ضلع خوشاب میں تعلیم و تربیت کے لئے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں، ڈاکٹر ملک جاوید اقبال

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) دی کیرئیرگروپ آف کالجز کے چیرمین ڈاکٹر ملک جاوید اقبال گنجیال نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے تعلیمی ادارے ضلع خوشاب کے طلبہ و طالبات کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لئے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع خوشاب کے دور افتادہ علاقوں میں میٹرک سے لے کر ماسٹر لیول تک کی بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں اعلی ا تعلیم یافتہ کوالیفائیڈ سٹاف کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ۔ ڈاکٹر ملک جاوید اقبال گنجیال نے کہا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ ضلع بھر کے بچوں کے لئے یکساں بہترین تعلیمی مواقع فراہم کیے جائے تاکہ خوشاب کا شمار شرح ء خواندگی کے لحاظ سے مثالی ضلعوں میں ہو۔ چیئرمین دی کیریئر گروپ آف کالجز نے کہا کہ انشاءاللہ ہمارے تعلیمی اداروں اور فرض شناس اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کے نتیجے میں دوردراز کے مواضعات کے والدین کے اپنے بچوں کے سنہرے مستقبل کے حوالے سے خواب ضرور شرمندہ ء تعبیر ہوں گے کیونکہ ایجوکیشن فار آل کو ہم نے اپنا محورو مقصد بنایا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ہم اپنے بچوں کو ایڈوانس ٹیکنالوجی اور سائنسز کی تعلیم سے مزین کرنا چاہتے ہیں اور اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے اس حوالے سے ہم بتدریج ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں، ہمارے تعلیمی اداروں کے شاندار سالانہ نتائج ہمارے اس دعوی ا کی ترجمانی کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر ملک جاوید اقبال گنجیال نے والدین پر زور دیا کے اپنے بچوں کے سنہری مستقبل کے لیے کیریئر گروپ آف کالجز سے استفادہ حاصل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے والدین کی مالی مشکلات کم کرنے اور بچوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع خوشاب کے مختلف شہروں میں امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا ہے جیسے کہ حال ہی میں ہونے والے یونیورسٹی آف لکی مروت کے ماسٹر لیول کے امتحانات میں طلباء و طالبات کو قائد آباد، نور پور تھل اور جوہر آباد سمیت دیگر علاقوں میں امتحان دینے کی سہولت میسر ہوئی ۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین کیریئر گروپ آف کالجز ڈاکٹر ملک جاوید اقبال گنجیال نے کہا کہ قائدآباد، جوہرآباد اور ضلع خوشاب کے دیگر شہروں میں ہمارے کیمپس کے قیام کے ساتھ ساتھ اب نورپورتھل میں بھی ہم عنقریب اپنے کیمپس کا آغاز کر رہے ہیں جس سے علاقہ تھل کے دور دراز علاقوں کے طلباء اور طالبات مقامی سطح پر معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نور پور تھل میں دی کیرئیر گروپ آف کالجز کے نیٹ ورک کی توسیع کے لیے پرنسپل اینجلک پبلک سکول نور پور تھل ملک محمد صابر وڈھل ، ملک سکندر بگہ اور ان کی ٹیم کا تعاون قابل صد ستائش اور لائق تحسین و آفرین ہے ۔

اشتہار
Back to top button