بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بہت جلد پیپلز رائیٹس کوآرڈینیشن کونسل ضلع خوشاب کا قیام عمل میں لایا جائے گا، حاجی ملک ظل حسنین

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھاڈویژن کے جنرل سیکرٹری حاجی ملک ظل حسنین نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد پیپلز رائیٹس کوآرڈینیشن کونسل۔۔ضلع خوشاب کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وہ میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا افتتاحی اجلاس مورخہ 28 اپریل 2023 بروز جمعتہ المبارک کو ھو گا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ضلع خوشاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپورکردار ادا کریں گے اور ان کے حقوق کاتحفظ کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button