بین الاقوامی
فلسطین اسرائیل مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ،چین
چین نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے مذاکرات پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کیلئے عالمی برادری اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہاعالمی برادری دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کرے۔چین سہولت فراہم کرنے کیلئے تیارہے۔ سعودی عرب اورایران نے حال ہی میں بات چیت کے ذریعیسفارتی تعلقات بحال کیے۔جومذاکرات کے ذریعے اختلافات پر قابو پانے کی ایک اچھی مثال ہے۔