بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل سے اتفاق نہیں، مولانا فضل الرحمان

 جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ وہ عمران خان سے مذاکرات کی دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، وہ کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟ڈیرہ اسماعیل خان میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کے حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں جب کہ ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟ 

انہوں نے کہا کہ جس کو سیاست سے باہر ہونا چاہیے سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنا رہی ہے، حیرت ہے 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضا ہے لیکن عمران کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالت کو بھی پارلیمنٹ کی قرارداد کی توہین نہیں کرنی چاہیے، سیاستدان سپریم کورٹ کو بتائیں کہ ہم معذرت کے ساتھ آپ پر اعتماد ہی نہیں کرسکتے، تشویش اور صدمے کی بات ہے کہ سپریم کورٹ آج مکمل طورپرتقسیم ہے۔

مزید پڑھیے  سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر  ریٹائر ہوگئے
Back to top button