ناراض بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر مشتعل داماد کی فائرنگ، سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا
فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے علاقہ سلطان نگر میں ناراض بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر مشتعل داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل داماد محمد احمد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 100 ج ب کے نواحی علاقہ سلطان نگر کے رہائشی 70 سالہ محمد شفیق ولد غلام نبی کی بیٹی کی شادی محمد احمد کے ساتھ ہوئی تھی، ان کے ہاں دو بچے پیدا ہوئے، ملزم محمد احمد نشہ کا عادی ہے جسکی وجہ سے اسکی اہلیہ شوہر سے ناراض ہو کر میکے آ گئی تو گزشتہ شب سحری کے وقت ملزم محمد احمد سسرال آیا اور بیوی کو ساتھ چلنے کو کہا تو مبینہ طور پر اسکے سسر محمد شفیق نے بیٹی کو ساتھ بھیجنے سے انکار کیا تو اس نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے محمد شفیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل داماد کی تلاش شروع کردی