بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مقدمہ قتل کا فیصلہ، مجرم کو عمرقید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انعام الٰہی نے تھانہ ملت ٹائون فیصل آباد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم مرید حسین کو عمرقید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید ایک سال قید سخت بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ مجرم نے سابقہ عداوت بازی کی بناء پر مخالف نوجوان رمیض رضا کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا پولیس نے چالان مکمل کرکے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

اشتہار
Back to top button