حادثات و جرائم
اسلام آباد ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 3نوجوان جاں بحق
اسلام آباد ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 3نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے سامنے پیش آیا جہاں کار اور ٹرک کےدرمیان تصادم تین نوجوانوں کی جان لے گیا ، حادثے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عباس شاہ، عباس احمد اور سعد احمد شامل ہیں، تینوں جاں بحق اور زخمی نوجوان ایک ہی محلے کے رہائشی تھے۔