علاقائی
ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب کی ہدایت پر عنایت اللہ ڈی ایس پی ٹریفک خوشاب کی انجمن تاجران سے ملاقات
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)شائستہ ندیم ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب کی ہدایت پر عنایت اللہ ڈی ایس پی ٹریفک خوشاب کی انجمن تاجران سے ملاقات۔ انجمن تاجران کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ڈی ایس پی ٹریفک خوشاب نے ان جگہوں پر خود وزٹ کرتے ہوئے مسائل کو حل کیا۔ دریں اثناء شائستہ ندیم ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے مہلک حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے خوشاب اور جوہرآباد میں موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال اور اس کے فوائد کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کیے اور سلو موشن گاڑیوں پر ریفیلکٹر لگائے۔