بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور انتظامیہ کا کل پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کل ریلی کے اعلان کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔عمران خان نے کل لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ ریلی کی قیادت وہ خود کریں گے۔

اس کے اعلان کے بعد  ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھاکہ کرکٹ میچ کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی،  کرکٹ میچ اور ٹیم کی آمدو رفت کی وجہ سےانتہائی حساس دن ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

Back to top button