بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشستوں پرضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پرضمنی الیکشن 30 اپریل کو ہوگا۔الیکشن کمیشن این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب میں 30 اپریل کو ضمنی انتخاب ہوگا۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ این اے 239 کورنگی کراچی میں بھی 30 اپریل کو ضمنی الیکشن ہوگا۔

خیال رہے کہ 16 اکتوبر 2022 کو عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں امیدوار تھے اور انہوں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بعد ازاں این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں بھی عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاریوں کو روک دیا
Back to top button