بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 180 رنز کا ہدف 3 گیند پہلے ہی حاصل کر لیا۔پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بیٹنگ کی شروعات آغاز اچھا نہیں تھا، پہلے اوور میں ہی ول سمیڈ کھاتہ کھولے بغیر فضل حق فاروقی کے گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد اوپنر یاسر خان بھی 8 کے مجموعی سکور پر فضل حق فاروقی کے گیند پر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے ان کے بعد کپتان سرفراز اور افتخار احمد بالترتیب 3 اور 2 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے، 4 وکٹیں گرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز نے ذمہ داراںہ کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکور 121 پر پہنچایا اور وہ بھی فضل حق فاروقی کی گیند پر 52 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد نواز کے آؤٹ ہونے کے بعد نجیب اللہ زدران اور عمر اکمل نے جارحانہ کھیلتے ہوئے سکور 154 تک پہنچا دیا جس کے بعد زدران 59 رنز پر رومان رئیس کے گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، عمر اکمل 43 رنز اور اڈین سمتھ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 179 رنز بنا پائی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3، فہیم اشرف 2 جبکہ رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، 180 رنز کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز پہلے اوور کو دوسری گیند پر ہی نسیم شاہ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ان کے بعد آنے والے کولن منرو نے الیکس ہیلز کے ساتھ جارحانہ کھیلتے ہوئے 4 اوورز میں سکور 52 پر پہنچا دیا۔

الیکس ہیلز 9 باؤلز پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، کولن منرو نے 63 رنز بنا ٹیم کا مجموعی سکور 96 پر پہنچا دیا جس کے بعد وہ محمد نواز کی گیند پر نسیم شاہ کو کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے، منرو کے بعد آنے والے کپتان شاداب خان اور مبشر خان اچھی بلے بازی نہ کر سکے اور بالترتیب 8 اور 5 رنز بنا کر چلتے بنے، یوں اسلام آباد نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنا لیے۔

چھٹے نمبر پر آنے والے بیٹر اعظم خان اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو مزید آگے بڑھایا لیکن ان کا ساتھ دینے والے آصف علی زیادہ دیر تک کریز پر موجود نہ رہ پائے اور 6 رنز بنا کر وکٹ کنوا بیٹھے، ان کے بعد فہیم اشرف نے اعظم خان کا ساتھ دیتے ہوئے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے ٹیم کو سکور 169 پر پہنچا دیا اس کے بعد اعظم خان رنز پر عمید آصف کی گیند پر یاسر خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اعظم خان کے بعد فہیم اشرف کے ساتھ دینے کیلئے آنے والے حسن علی بھی 2 باؤلز کھیل کر آؤٹ ہو گئے، فہیم اشرف نے آخری اوور میں ہدف پورا کر کے ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا، وہ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمید آصف نے 3، محمد نواز نے 2، نسیم شاہ، نوین الحق اور افتخار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔  

Back to top button