گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن خوشاب میں پرنسپل میڈم حفصہ حبیب کی زیرنگرانی دو روزہ سپورٹس گالا کا آغاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن خوشاب میں پرنسپل میڈم حفصہ حبیب کی زیرنگرانی دو روزہ سپورٹس گالا کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ان سپورٹس سرگرمیوں میں کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن ،دوڑ ،بوری ریس، نیزہ پھینکنا اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں ۔ کھیلوں کے مقابلوں میں طالبات بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں ۔ دو روزہ سپورٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے پرنسپل میڈم حفصہ حبیب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ کالج فار وومن خوشاب نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت انٹرکالجیٹ سپورٹس مقابلہ جات بھی چل رہے ہیں۔ جن میں کالج ہذا نے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول پر بھی پوزیشنیں حاصل کی ہیں ۔ میڈم حفصہ حبیب نے مزید کہا کہ انشاءاللہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں صوبائی سطح کے والی بال مقابلوں میں بھی ہماری ٹیم حصہ لے گی ۔