بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی جارہی ہے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 187 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

اشتہار
Back to top button