بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے اپنے آئی او ایس صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور نیا فیچر پیش کردیا جس سے اب ایپلی کیشن کا استعمال مزید آسان ہوگیا ہے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ کی سیٹنگز میں  ‘سرچ بار’ متعارف کروایا گیا ہے، یہ فیچر صارفین کو ایپ سیٹنگز کے ذریعے آسانی سے اپنی متعلقہ سیٹنگ ڈھونڈنے میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس سے قبل صارفین اسکرول کرکے اپنی مطلوبہ سیٹنگ ڈھونڈا کرتے تھے، اس سے صارفین کا وقت بھی بچے گا۔مثال کے طور پر اب سیٹنگ میں موجود سرچ بار کی مدد سے آپ تصاور، ویڈیوز سمیت دیگر آپشنز باآسانی سرچ کرسکیں گے۔

اس حوالے سے ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔

فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس کے اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے چند بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو آنے والے کچھ دنوں میں تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ امید ہے کہ اس فیچر کو جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

Back to top button