بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سپورٹس بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کے باہمی تعاون سے3روزہ گرلزانٹرکالجیٹ لاہور ڈسٹرکٹ سپورٹس چیمپئن شپ کاافتتاح


سپورٹس بورڈ پنجاب اورمحکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے باہمی تعاون سے تین روزہ گرلز انٹرکالجیٹ لاہور ڈسٹرکٹ سپورٹس چیمپئن شپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بدھ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوئی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اختر محمود، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے افتتاح کیا، اس موقع پر فضاء میں غبارے چھوڑ ے گئے اور ڈھول بھی بجائے گئے، کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانان خصوصی کو سلامی دی، چیمپئن شپ میں 30کالجز کی ہزاروں طالبات نے شرکت کی ،چیمپئن شپ 17فروری تک جاری رہے گی، تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈی پی آئی کالجز عاشق حسین،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ، ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ظہور احمد،شائستہ قیصر، زرینہ وقار،تحصیل سپورٹس آفیسر کینٹ ناصر ملک ودیگر بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پرسپورٹس ایونٹ منعقد کرایا ہے اس میں وزیراعلی پنجاب کو بھی مدعو کریں گے،  انٹرکالجیٹ ڈسٹرکٹ لاہورسپورٹس چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،سپورٹس کے شاندار ایونٹ کا انعقاد ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کے تعاون سے ممکن ہوا،سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور سپورٹس بورڈ پنجاب مل کر ایونٹس کرائیں گے،طالبات نے چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا ہے،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ طالبات جوش و خروش سے چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں،انہی میں سے مستقبل کی چیمپئن بنیں گی، سپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کے رہنمائی کیلئے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور کرتے رہیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرکالجیٹ ڈسٹرکٹ لاہور سپورٹس چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے، سکولز اور کالجز سپورٹس کی نرسریاں ہیں،نئے ٹیلنٹ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی اکیڈمیز میں تربیت دلائیں گے اور ان کو قومی و بین الاقوامی ایونٹس کیلئے تیار کریں گے،تقریب کے اختتا م پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اختر محمود، سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اختر محمود، سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کو شیلڈ ز پیش کی گئیں،طالبات نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اتھلیٹکس میں 100میٹر ریس میںسمن آباد کالج کی سونیہ فاروق نے پہلی، ماڈل ٹائون کی نبیہا نے دوسری اور ٹائون شپ کالج کی سعدیہ نے تیسری پوزیشن لی،شاٹ پٹ میں سمن آباد کالج کی سونیا نے پہلی، ٹائون شپ کالج کی امبر نے دوسری اور بھگوان پورہ کی نور فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اشتہار
Back to top button