بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ملک امجد ضا گجر کی کوششوں سے بمبول تھل کا نوجوان کرکٹر ابرار حسن ملتان سلطان کے سیٹ میں شامل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) فخرتھل ملک امجدرضاگجر کی عوام دوستی کی ایک اورشاندار مثال ، ان کی مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں بمبول تھل کا نوجوان کرکٹر ابرار حسن پی ایس ایل ملتان سلطان کے سیٹ اپ میں شامل ۔ ایکس لیگل ایڈوائزر چیف منسٹر پنجاب نوجوان قانون دان ملک امجدرضاگجر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میری بھرپور کوششوں کے نتیجے میں ہمارے حلقہ کے قصبہ بمبول تھل کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھیلاڑی ابرار حسن کو پی ایس ایل میں ملتان سلطان کے سیٹ اپ میں شامل کر لیا گیا ہے اگر اس نے ٹریینگ کے دوران اچھا پرفارم کیا تو نہ صرف یہ ملتان سلطان کے لیے کھیلے گا بلکہ اس کے روشن مستقبل کے لئے ہر فورم پر اس کے ساتھ ہوں گے ۔ ملک امجد رضا گجر نے کہا کہ انشاء اللہ پی پی 84 کے نوجوان کرکٹرز کی فلاح و بہبود کے لئے میں بھرپور کردار ادا کروں گا کیونکہ میرے حلقے کے غریب عوام میرے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے انشاءاللہ ان کے روشن مستقبل کے لئے کبھی بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

مزید پڑھیے  خوشاب میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کے انتظامات مکمل
Back to top button