بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی ہدایت پر امدادی سامان لیکر طیارہ ترکیہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ہوگیا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سی ون تھرٹی طیارے میں پاک فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیم کے ہمراہ تین ٹن امدادی سامان بھی موجود ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صبح بھی ایک پرواز پندرہ ٹن امدادی سامان اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو لے کر ترکیہ جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اظہارِ ہمدردی کے لیے 8 فروری کو ترکیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کرکے زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار ہمدردی کریں گے۔

اشتہار
Back to top button