بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک میں بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود اور شدید سرد رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں ابرآلود اور شدید سرد رہے گا۔

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش، گرج چمک اور برفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چودہ، کراچی بائیس، پشاور تیرہ، کوئٹہ پانچ، مری ایک، گلگت اور مظفر آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بارش اور پہاڑیوں پر برفباری کے امکانات کے ساتھ ابر آلود موسم جبکہ جموں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ، شوپیاں اور بارہمولہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چودہ، لیہہ منفی دس اور اننت ناگ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button