پاکستان کا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ میں پاکستان نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے منصفانہ حقوق کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔اس عزم کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستانی مشن کی طرف سے منعقدہ ویبنار میں اپنے افتتاحی کلمات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جانب سے آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد منصفانہ ہے جو اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ بھارت گزشتہ ستر برس سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکا ارتکاب کر رہا ہے اورکشمیری عوام کے مظالم میں 5 اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدامات کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب کے سفیروں سمیت دیگر 9 اہم مقررین نے ویبنار میں شرکت کی اور عالمی برادری پر کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔