بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ارشد شریف قتل کیس، جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی، رواں ہفتے رپورٹ جمع کرائے گی

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے قائم 5 رکنی سپیشل جے آئی ٹی دبئی اور کینیا سے شواہد اکٹھے کر کے واپس پاکستان پہنچ گئی، جے آئی ٹی 12 جنوری کو دبئی پہنچی تھی جہاں ایک ہفتہ انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی تھی۔

دبئی میں جے آئی ٹی ممبران نے ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات حاصل کی، جے آئی ٹی رواں ہفتے اپنی رپورٹ مرتب کرکے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی۔

ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اویس احمد 5 رکنی سپیشل جے آئی ٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، دیگر افسران میں آئی بی سے ڈپٹی ڈی جی ساجد کیانی اور آئی ایس آئی سے گریڈ 20 کے محمد اسلم شامل ہیں۔

ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید اور ایم آئی سے محمد افضل بھی 5 رکنی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں، 5 رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی اور کینیا میں ٹیم کے ہمراہ تھے۔

Back to top button