بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشت گرد گھناؤنے ہتھکنڈوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گھناؤنے ہتھکنڈوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد عسکریت پسندی کے خلاف ہماری کامیابیوں کو ناکام بناناچاہتے ہیں، تمام سیاسی قوتوں کو میرا پیغام ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 95 ہوگئی۔پولیس کے مطابق پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 221 ہے جب کہ اب تک 95 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Back to top button