بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہمسایہ ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیز ہمارے خلاف ہیں، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور کی مسجدمیں خود کش حملہ ہوا ہے۔ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحقیقات کریں گے کہ سکیورٹی کے باوجود خودکش حملہ آور کیسے پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیز ہمارے خلاف ہیں۔دوسری جانب جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگرد مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا، دہشتگردوں نے پولیس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہمارا ایک صوبہ کسی حد تک اس وقت حالت جنگ میں ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان بحال کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، دوحہ معاہدے میں طے ہوا تھا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی لیکن شواہد ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں امن تباہ کرنےکیلئے استعمال ہورہی ہے، کابل اور اسلام آباد مل کر دہشتگردی کا قلع قمع کریں،  افغانستان سے رابطہ کریں گے کہ انہیں کنٹرول کریں۔

Back to top button