
حادثات و جرائم
بہاول نگر میں کار درخت سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق
بہاول نگر میں کار درخت سے ٹکرانے کے باعث شادی میں شرکت کیلئے جانے والے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق بہاول نگر میں گجیانی کے قریب کار درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 4 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے شکار افراد شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ گجیانی کے قریب ان کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔