بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نورپورتھل ، رنگپوربگھور اور گردونواح میں تحفظ عظمتِ قرآن ریلیاں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل ، رنگپوربگھور اور گردونواح میں تحفظ عظمتِ قرآن ریلیاں نکالی گٸیں جن میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔نورپور کلمہ چوک اور رنگپوربگھور چوک لاری اڈہ پر علماٸے کرام علامہ شیرمحمد سیالوی علامہ صاحبزادہ عطا۶ المصطفٰے قاری محمداحسان اوردیگر نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی سخت مذمت کرتے ہوٸے کہا کہ اسلام اور قرآن امن کادرس دیتا ہے لیکن غیر مسلم شرپسندوں کی جانب سے کلامِ مقدس اور مقدس شخصیات کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔۔شرکا۶ نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاٸے ۔رنگپوربگھور احتجاجی ریلی کااہتمام انٹر نیشنل ہیومن راٸٹس موومنٹ ضلع خوشاب کے صدر راناامجد علی ناٸب صدر رانابابر علی خدمت گارگروپ رنگپوربگھور کے رانا معین اختر اور دیگر نے کیا۔ریلی میں صدر پی ٹی آٸی پی پی 84 ملک غلام جعفر بگھور ،انجمن تاجران کے اراکین اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

Back to top button