بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چاہئے، صدر

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مائنس عمران فارمولا کامیاب نہیں ہو سکتا، عمران کی گرفتاری یا مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت کو کئی مرتبہ اپوزیشن سے مذاکرات کی دعوت بھیجی۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت نے میری طرف سے مذاکرات کی دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا، مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

انہوں نے کہا الیکشن کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چاہیے، عمران خان کو خدشہ ہے کہ حکومت الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں، فواد چودھری کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر شرمندگی ہوئی۔

Back to top button