بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

زہریلا حلوہ کھانے سے دو بہنیں ایک بھائی جاں بحق

حیدرآباد شہر کے نواحی علاقے ٹنڈوجام میں زہریلا حلوہ کھانے سے 2 بہنیں اور ایک بھائی جان کی بازی ہار گیا۔واقعے کے مطابق زہریلا حلوہ کھانے سے 2 بہنوں جاں بحق ہوئی تھیں جبکہ ان کے بھائی کو تشویشناک حالت میں ہستال میں منتقل کیا گیا تھا۔

ہسپتال میں زیر علاج تیسرا بھائی 13 سالہ محمد وہاب بھی جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے، مرنے والوں کا چوتھا بھائی محمد ثاقب کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت گاجر کا زہریلا حلوہ کھانے سے ہوئی ہے، تاہم تینوں بچوں کی پراسرار موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

اشتہار
Back to top button