بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس  کی کچے کے علاقے میں کارروائی، 16 ڈاکو ہلاک

 اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کےخلاف پولیس  کی کارروائی میں 16 ڈاکو مارے گئے۔ڈی پی او اخترفاروق کے مطابق کچے میں کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو  بازیاب کرایا گیا ہے جب کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے پولیس کیلئے جدید ہتھیار خریدنے کیلئے رجوع کیا ہے۔ہتھیاروں میں ڈرون، بکتربند اور فائر پاور والے ہتھیار شامل ہونگے، اس کے علاوہ سندھ پولیس مشرقی یورپ کے ملک آرمینیا سے بھی جدید رائفلز  اور اندھیرے میں کارگرجدید دوربینوں اور کمانڈاینڈکنٹرول وہیکلز کی بھی خریداری کررہی ہے۔

اشتہار
Back to top button