بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے پر  اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پرفائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی جاری ہے۔

حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے قلندیا اور جنین کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کو فائرنگ کانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 8 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اشتہار
Back to top button