بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بگ بیش لیگ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور ہوبارٹ ہوریکینز کے میچ میں نئی تاریخ رقم

 بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے 31 ویں میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ہوبارٹ ہریکینز کا 230 کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے آسٹریلوی لیگ میں تاریخ رقم کر دی۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میتھیو شارٹ کی شاندار سنچری کی بدولت ہوبارٹ ہریکینز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ فاتح ٹیم نے 230 رنز کا ٹارگٹ مکمل کر کے لیگ میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

لیگ کے 30 ویں میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ہوبارٹ ہریکینز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ہوبارٹ ہریکینز کی جانب سے میک ڈرمٹ 57 اور کالیب 54 رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں رہے کہ ایڈیلیڈ کے بائولرز کولن ڈی گرینڈہوم نے دو اور میتھیو شارٹ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے حریف ٹیم کا 230 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے بی بی ایل کی تاریخ کا ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ کسی بھی ٹیم کی بی بی ایل میں ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی فتح ہے، سٹرائیکرز کے اوپنر میتھیو شارٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 بالوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ہوبارٹ کی طرف سے پیٹرک ڈولے نے دو جبکہ ٹم ڈیوڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، میتھیو شارٹ کو شاندار سنچری سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button