شازیہ کوثر چیئرپرسن لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ خوشاب نامزد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) شازیہ کوثر بطور چیرپرسن لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب نامزد، نوٹیفیکیشن جاری ، عوامی سماجی ، تعلیمی ، صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔ دریں اثناءمیڈم شایہ کوثر نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ، سینیٹر کامل علی آغا اور پنجاب وومن ونگ کی صدر میڈم خدیجہ فاروقی کا شکریہ ادا کرتے ہوءے کہا ہے کہ انھوں نے مجھے ایجوکیشن اور لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرپرسن کی جوذمہ داریاں تفویض کی ہیں انشاء اللہ اپنے فرائض پوری ایمانداری سے سرانجام دینے کی کوشش کروں گی۔ واضع رہے کہ میڈم شازیہ کوثر ضلع خوشاب کے عوام کی اجتماعی فلاح وبہبود کے لیے ایک عرصہ پر بھرپور کرداراداکررہی ہیں۔ سماجی بہبود کے اس عظیم مشن کی وجہ سے انہیں عزت واحترام کی نظر سے دیکھا جاتاہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے میڈم شازیہ کوثر کی مزید شاندار کامیابیوں کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔