بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت پنجاب عام آدمی کےریلیف کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، واثق قیوم عباسی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عام آدمی کےریلیف کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خوشاب کے قصبہ جوڑا کلاں سے تعلق رکھنے والے سوشل ورکرز کے وفد سے خصوصی گفتگوکرتے ہوءے کیا۔ ملک اسد عباس نتھوکہ کی وساطت سے جوڑا کلاں سے ایک وفد میں ایکس چیرمین یونین کونسل جوڑا کلاں پیر سید مصیب رضا شاہ ، حاجی ملک ظہور حسین نمبر دار اور ملک منیر حسین جوڑا شامل تھے۔ واثق قیوم عباسی نے کہا کہ پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں کی تعمیروترقی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عام آدمی کامعیارزندگی بلند ہوسکے۔ سوشل ورکرز کی خصوصی ملاقات کے دوران علاقے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور خصوصاً جوڑا کلاں میں گرلز انٹر کالج کے قیام ،ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، سیوریج کے نظام کی بہتری سمیت دیگر اجتماعی عوامی مسائل پر بھی غوروخوض کیاگیا ۔ ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی نے سوشل ورکرز کے وفد کو بتدریج عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائ۔ وفد نے یونین کونسل جوڑاکلاں کے مسائل کے حل کےلیے ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی طرف سے دلچسپی اور یقین دہانی پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button