بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

راہداری تھل میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) المصطفی اویلفیئر سوسائٹی ٹرسٹ کے زیر اہتمام راہداری تھل میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی سرپرستی یوکے کی معروف سماجی شخصیت محمد یاسین نے کی ۔فری آئی کیمپ کے انعقاد کے دوران سینکڑوں افراد کے سفید موتی کا فری چیک اپ اور آپریشن کیا گیا ۔انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔ اس دو روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح علاقہ تھل کی معروف شخصیت سابق ناظم یونین کونسل جمالی بلوچاں سردار علی حسین خسن بلوچ نے کیا۔ عوامی سماجی حلقوں نے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے لیے ہیں سرپرست فری آئی کیمپ محمد یاسین یوکے والے سمیت علامہ اعجاز مظہری، قاری سراج الدین، قاری امیر عبداللہ سلطانی ، حافظ محمد ریاض ،حافظ محمد آفتاب، سوشل ورکر ملک محمد ارسلان راہداری اور محمد ذوالفقار کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ وہ لوگ بہت عظیم ہوتے ہیں جو بے لوث خدمت خلق کے ذریعے خوشنودی ء خداوندی حاصل کرتے ہیں ۔

اشتہار
Back to top button