ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
چکوال کے عبداللہ کلینک پر معروف انسان دوست و سماجی شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ کیمپ کا افتتاح برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر منیر امد لنگاہ کے فیملی فرینڈ محمد شریف نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں370سے مریضوں کامعائنہ کیاگیا۔81 مریضوں کے شوگر ٹیسٹ ،57 مریضوں کے کو لیسٹرول 17مریضوں کی یورک ایسڈ ٹیسٹ فری کیے گئے۔
ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی زیر نگرانی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمر،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبداللہ بن منیر،میڈیکل آفیسرڈاکٹر عائشہ عبداللہ ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالصمد ،وویمن میڈیکل آفیسرڈاکٹر انیلہ طارق نے مریضوں کا معائنہ کیا اور نسخے تجویز کیے۔
ڈسپنسری میں ادویات کی تقسیم انچارج عبداللہ فارمیسی شیخ انوار الحسن نے کی جبکہ کلینکل لیبارٹری میں بلڈ ٹیسٹ لیب ٹیکنیشن ملک علی نے کیے اسی طرح نرسنگ اسسٹنٹ کے فرائض مس عظمٰی امین نے سرانجام دئیے۔ ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کا مذکورہ لگایا جانے والا کیمپ 142واں فری میڈیکل کیمپ تھا۔