بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ابرار احمد ڈیبیو کے پہلے روز 5 شکار کرنے والے پہلے سپنر

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کا پہلا میچ توجہ کا مرکز اور یادگار بن گیا۔پاکستان میں مسٹری اسپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو اپنے جال میں پھنسا لیا۔ملتان میں ابرار احمد نے اپنے پہلی ہی اوور میں وکٹ حاصل کی جس کے بعد انہوں نے انگلش کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجنےکا سلسلہ برقرار رکھا۔ابرار احمد پہلے سیشن میں انگلش بیٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنے رہے، انہوں نے محض 13 اوورز میں انگلینڈ کے ابتدائی 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ابرار احمد کھانے کے وقفے سے پہلے 5 وکٹیں لینے والے بھی پہلے بولر ہیں۔ابرار احمد کی شاندار کارکردگی کے باعث ٹوئٹر پر بھی ان کے نام کا ٹرینڈ چل رہا ہے جہاں لوگ اسپن بولر کی خوب تعریفیں کر رہےہیں۔

Back to top button