بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر خزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر نونگ زونگ نے ملاقات کی، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، وزیر خزانہ نے چین کے سابق صدر جیانگ زیمن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی حکومت کی امداد کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے کہا حکومت آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ چینی حکومت پاکستان سے مسلسل تعاون جاری رکھے گی، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلسل تعاون اور مدد پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button