بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔

ایف آئی اے نے 4 روزہ ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔اعظم سواتی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ہفتہ 3 دسمبر کو مکمل ہونا تھا۔

ایف آئی اے نے درخواست کی کہ ہم نے تفتیش مکمل کر لی ہے، اعظم سواتی سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اشتہار
Back to top button