بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حنا ربانی کھر کی دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیرِ مملکت نے اپنے حالیہ دورۂ افغانستان کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریف کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے کردار ادا کرے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ حنا ربانی کھر نے وفد کے ہمراہ 29 نومبر کو افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔

اس کے دوران کابل میں وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی تھی۔اس کے علاہ وزیرِ مملکت نے افغان ڈپٹی وزیرِ اعظم عبدالسلام حنفی سے بھی ملاقات کی تھی۔

اشتہار
Back to top button