”گورنمنٹ ہاٸی سکول چک 52 ڈی بی “ میں یومِ والدین اور تقسیم انعامات کی خوبصورت تقریب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ضلع خوشاب کے خوبصورت تعلیمی ادارہ ”گورنمنٹ ہاٸی سکول چک 52 ڈی بی “ میں یومِ والدین اور تقسیم انعامات کی خوبصورت تقریب منعقد کی گٸی۔ہیڈ ماسٹر ہاٸی سکول رنگپوربگھور ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو،ہیڈ ماسٹر محمودشہید ملک محمدلطیف،ہیڈ ماسٹر سوہا جھنج ملک محمدفیاض کلیرا ،سابق ہیڈماسٹر حاجی محمد نواز جسرا، سابق ناظم رنگپوربگھور ملک غلام جعفر بگھور سابق جنرل سیکرٹری DBA خوشاب ملک غلام عباس بگھور ایڈووکیٹ سابق ناظم راہدااری حافظ محمد صدیق راہداری،نمبردار رنگپوربگھور ملک ساجدعباس بگھور ۔۔نمبردار 54DB چوہدری محمد لطیف،ٹھیکیدار چوہدری محمد عبداللہ،ملک عبدالقیوم راہداری ایڈووکیٹ.ڈاکٹر عبدالغفار۔ نمبردار چوہدری محمد جمیل نمبردارچوہدری غلام فرید ملک محمد صادق پرہاڑ دیگر معززین علاقہ، سکول کونسل کے اراکین اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔
پی ای ٹی غلام قادرخان غلام قاسم بجاری اوردیگر اساتذہ کی زیرنگرانی طلبا۶ نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوٸے داد وصول کی۔۔
طلبا۶ میں انعامات تقسیم کٸے گٸے ۔شرکا۶ نے سکول کی خوبصورتی اور تعلیمی بہتری میں ہیڈ ماسٹر ملک فضل عباس بگھور اور سٹاف کی کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر عبدالغفارنے ہیڈماسٹر ملک فضل عباس اور سٹاف کی محنت اور خلوص کی تعریف کرتے ہوٸے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ہیڈ ماسٹر ملک فضل عباس بگھور نے شرکا۶ کا شکریہ اداکرتے ہوٸے طلبا۶ کے والدین سے ایک ہی ڈیمانڈ کی کہ اپنے بچوں کی حاضری یقینی بناٸیں اور اچھے ریزلٹ کی توقع رکھیں۔۔۔