بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جماعت اسلامی نے کبھی حصول اقتدار کیلئے نہ جھوٹ بولا، نہ ہی سبز باغ دکھائے، ملک محمد وارث جسرا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا نے نوشہرہ میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ اور اسلامی نظام کے قیام کے موضوع پر تفصیلا”اظہار خیال کیا اور اسلامی نظام کے محاسن پر مفصل روشنی ڈالی۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی ہے جس نے اقتدار کے حصول کے لیے قوم کے ساتھ کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ ہی سبز باغ دکھائے بلکہ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عملاً کام کرکے دکھایا ہے، جب بھی ملک وملت پر مشکل وقت آیا، قوم بحرانوں کا شکار ہوئی جماعت اسلامی نے ہراول دستے کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ، جس کی واضح مثال موجودہ سیلاب کے وقت الخدمت کا کردار ہے، جس کی صرف اپنوں نے ہی نہیں بلکہ بیگانوں نے بھی تعریف کی ہے، اگر قوم اپنی قیادت کے لیے جماعت اسلامی کا انتخاب کرتی ہے تو وہ دیکھے گی کہ کس قدر خلوصکےساتھ بہترین صلاحیتوں کوبروءے کار لاتے ہوءے ملک و قوم کی خدمت کرتی ہے، ایڈووکیٹ ملک محمدوارث جسرا نے مزید کہا کہ اس بحرانی دور سے ملک کو جماعت اسلامی ہی بہترین انداز سے نکال سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ تحصیل نوشہرہ میں جماعت اسلامی کو بھر پورانداز میں متحرک کیا جائے گا، جماعت کے اس پیغام کو وادی سون کے ہر گاؤں، ڈیرے اور ہر گھر تک پہچانے کے لیے نوشہرہ میں مرکزی دفتر قائم کیا جائے گا۔ اجلاس میں ناصر عباس، امیر جماعت اسلامی پی پی 83، نائب امیرجماعت اسلامی ضلع خوشاب شیراز امین، سابق امیر زون رشید احمد، ملک ممتاز خان، موجودہ امیر زون محبوب عالم، ملک شیر زمان سابق امیر نوشہرہ، اکرام الحسن اور فاروق احمد علی کے علاوہ ارکان و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی-

Back to top button