بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا کے 9 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم 5 دسمبر کو شروع ہو گی ،ترجمان وزارت صحت


ملک بھر میں  رواں سال کی تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق 36 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 35 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا ہدف ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 9، سندھ کے 8، بلوچستان کے 6 اضلاع اور اسلام آباد مہم میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 9 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم 5 دسمبر کو شروع ہو گی۔

Back to top button