بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جوہر آباد میں تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، حرا جاوید

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی جوہرآباد حرا جاوید نے عوام الناس کی جا نب سے مو صول ہو نے والی شکایا ت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جوہرا ٓباد شہر کے مختلف مقامات نیو لاری اڈہ، پرانا لاری اڈہ،بینک چوک،مین بازار،جنوبی بازار،غلہ منڈی اور شہر کے دیگر مقا مات پر عا رضی تجا وزات کے خلا ف اپریشن شروع کر دیا ہے۔حرا جاوید نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی اور شہر یوں کی تکالیف دور کر نے کیلئے تجا وزات کے مکمل خا تمے تک اپریشن جاری رہیگا۔انہوں نے میونسپل سرو سز کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہدایات پر پوری طرح عملدرآمد کریں اور اپنا کام بغیر کسی رکاو ٹ کے جا ری رکھیں۔

اشتہار
Back to top button