کوپ 27 میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم، وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوپ 27 میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔کوپ 27 میں ماحولیاتی تبدیلی سے نقصان اور ازالے کے فنڈ کے قیام پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ یہ عبوری کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ تاریخی ترقی کو آگے بڑھائے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر شیری رحمٰن اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے۔

Exit mobile version