ڈس ایبل ایسسمنٹ بورڈ تحصیل نور پور تھل کی میٹنگ کا انعقاد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈس ایبل ایسسمنٹ بورڈ تحصیل نور پور تھل کی میٹنگ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل سرجن ڈاکٹر امیرعمر کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ جس میں بورڈ ہذا کے ممبران سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم ثمینہ راجہ ،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر صائمہ بشیر جھمٹ اور ڈاکٹر کلیم عبّاس گورمانی نے شرکت کی۔ دوران اجلاس بورڈ کی طرف سے 51درخواست گزاران میں سے 26 افراد کو ڈس ایبل قرار دیا گیا۔ 10 کو ریفر اور پانچ ناٹ ڈس ایبل قرار پائے اور باقی درخواست گزار غیر حاضر تھے ۔ دریں اثناء ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیازاحمد مانگٹ نے تحصیل سطح پر ڈس ایبل ایسسمنٹ بورڈکے قیام کو حکام بالا کا مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے ڈس ایبل افراد کو بھرپورریلیف مل رہاہے۔ انہوں نے سرجن ڈاکٹر امیر عمر کی زیر نگرانی تحصیل بورڈ کی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیا ۔ علاقہ تھل کے عوامی سماجی حلقوں نے تحصیل سطح پر ڈسٹرکٹ بورڈ کے قیام پر ڈس ایبل ایسسمنٹ بورڈ کے قیام پر ارباب اختیار کا شکریہ ادا کیا ہے ۔