سید نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے صدر منتخب

بین الاقوامی فورم پر پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے  کہ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق نوید قمر 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے پارلیمنٹرینز پی جی اے کے صدر منتخب ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق بیونس آئرس میں دنیا کی 140 پارلیمنٹس میں سے 133 منتخب اراکین نے ووٹ ڈالا۔

نوید قمر نے ارجنٹائن کی سینئر پارلیمنٹرین مارگریٹا اسٹوبلزر کو شکست دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر نے امن، جمہوریت، انسانی حقوق اور آبادی کے مسائل اُجاگر کرنے کا عزم کیا۔

فورم ملکی اور بین الاقوامی پالیسی سازوں کے درمیان روابط کے لیے پل کا کردار ادا کرتا ہے۔

Exit mobile version